Eham Khabar

کسٹمز ویلیوایشن کا جدید نظام متعارف کروایا جائیگا، مکرم جاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کسٹمز ویلیوایشن سسٹم کے جدید نظام کو لانے کے لئے اسٹیک ہولڈرز سے معاونت لے رہا ہے۔ یہ بات ڈائریکٹر ویلیوایشن مکرم جاہ نے ایف پی سی سی آئی کے ایک پروگرام ”ٹرانزکشنل ویلیوز اور ویلیوایشن رولنگ“ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ویلیوایشن رولنگ کا نظام بہت قدیم ہوچکا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کے نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ مکرم جاہ کا کہنا تھا کہ حکومت اسمگلنگ کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے کوششیں کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈر انوائسنگ سے نہ صرف تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے بلکہ اس سے مقامی صنعت کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویلیوایشن رولنگ سسٹم ایک شفاف نظام نہیں ہے، لیکن پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ایک اس کا ممکنہ حل ہے۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر ارشد جمال کا کہنا تھا کہ ویلیوایشن ٹیرف یونٹ کو جانچنے کے بعد جاری کرنا چاہئے۔ ارشد جمال نے ڈائریکٹر جنرل ویلیوایشن سے درخواست کی کہ غیر ضروری ویلیوایشن رولنگ کو فوری طور پر ختم کیاجائے۔ ارشد جمال کا کہنا تھا کہ ویلیوایشن ڈپارٹمنٹ 90 دنوں کے اندر ویلیوایشن جاری کرے، بصورت دیگر ان اشیاءکی قیمتیں غیر متوازی ہوجائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کنسائمنٹ کی کلیئرنس ٹرانزیکشنل ویلیوز پر ہونی چاہئے اس سے انڈر انوائسنگ کو روکا جاسکتا ہے۔

 

 

Customs Valuation

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button