Eham Khabar

پورٹ قاسم پر درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس تعطل کا شکار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم پر درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس تعطل کا شکارہورہی ہے۔ذرائع کے مطابق درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں 10تا15یوم کا دوانیہ لگ رہاہے جبکہ دیگرکلکٹریٹس میں کنسائمنٹس کی کلیئرنس تین تاچاردن میں ہورہی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ درآمدی کنسائمنٹس کی گڈزڈیکلریشن فائل کرنے کے بعد کنسائمنٹس ایک جانب توکنٹینرگراﺅنڈہونے میں ایک ہفتہ سے زائد کا وقت لگ رہاہے جبکہ کنسائمنٹس کی ایگزامینشن میں بھی چارسے پانچ دن لگ جاتے ہیں اوردودن بعدایگزامینشن رپورٹ فائل کی جاتی ہے جس کے بعد کنسائمنٹس کی کلیئرنس عمل میں آتی ہے پورٹ قاسم کلکٹریٹ کے اس عمل سے درآمدکنندگان کو شدیدمشکلات پیش آرہی ہیں اوردرآمدکنندگان کو ڈیمرج وڈیٹیشن کی مدمیں لاکھوںر وپے کی اضافی ادائیگیاں کرنی پڑرہی ہیںاور کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں تعطل کے باعث پورٹ قاسم ٹرمینل پر سیکٹروں کنٹینرزکی کلیئرنس روکی ہوئی ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ محکمہ کسٹمزکی جانب سے ایک آئٹم والے کنسائمنٹس کی بھی سوفیصدجانچ پڑتال کی جارہی ہے جو کہ کلیئرنس میں تعطل کاباعث بن رہی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ پورٹ قاسم کلکٹریٹ پر ماضی میں غیرقانونی کلیئرنس کے الزامات لگ چکے ہیں جس کے باعث اب بلاجوازکسائمنٹس کی کلیئرنس میں تعطل کرکے پورٹ قاسم کلکٹریٹ پرلگے ہوئے الزامات کو دھویاجارہاہے تاکہ ہرجگہ یہ تاثرجائے کہ پورٹ قاسم کلکٹریٹ پر کوئی غلط کام نہیں کیاجارہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button