Eham Khabar

ڈپٹی کلکٹرکسٹمزڈاکٹرعبدالقدوس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کسٹمز کے ڈپٹی کلکٹر ڈاکٹرعبدلقدوس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پیراور منگل کی درمیانی شب کراچی کے اسپتال میں انتقال کرگئے۔ کوئٹہ کلکٹریٹ میں تعینات ڈپٹی کلکٹر ڈاکٹرعبدالقدوس کوکوئٹہ سے باہرکول پور کسٹمز چیک پوسٹ پرایرانی اسمگل شدہ ٹائلز کاٹرک روک کر تحویل میں لینے پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے واقعے کو ریاست کی رٹ پر حملہ قرار دے دیا۔تین اور چار جولائی کی شب کوئٹہ میں اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنانے والے کسٹم کے ڈپٹی کلکٹر ڈاکٹرعبدلقدوس کو اسمگلرز کی جانب سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جنہیں گزشتہ شب ہی علاج کے لیے ایدھی ائیرایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کیاگیاتھا۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ بدھ کوپہلوان گوٹھ کی حنفیہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔ ڈاکٹرعبدالقدوس کی وفات پرکراچی کسٹمز ہاو¿س میں منگل کومنعقد ہونے والے سیمینار کو تعزیتی اجلاس میں تبدیل کردیا گیا۔اس موقع پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبرکسٹمز ایف بی آر جواد آغانے کہاکہ ڈاکٹرعبدالقدوس پرحملہ کرنے والے اسمگلروں کے3سرغنہ صادق اچکزئی، طوفان خان اور احمدشاہ کوگرفتار کرلیاگیاہے جبکہ باقی ماندہ حملہ آوروں کو بھی جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہید قدوس کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ کسٹمز ان کے مشن کو جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہید کی کاوشوں کی وجہ سے کوئٹہ کے راستے اسمگلنگ کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے اوربڑے پیمانے پر اسمگلنگ کی کوششیں ناکام ہوئیں۔ادھرچیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کسٹمز کے ڈپٹی کلکٹرڈاکٹرعبدالقدوس کی شہادت ریاست کی رٹ پر حملہ ہے۔ڈپٹی کلکٹرکسٹمز کی شہادت وزیراعظم کے تازہ احکامات اور اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاون کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں اور اسمگلروں کے منظم گروہ کے تین سرغنہ کو گرفتارکرلیاگیا ہے جبکہ باقی ماندہ افراد کوبھی جلد گرفتارکرلیاجائے گا۔

 

 

 

 

 

Deputy Collector Dr.Abdul Quddos Died

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button