Eham Khabar

محکمہ کسٹمزنے ڈیڑھ ارب روپے سے زائدکی175کنٹینرپرمشتمل اسمگل اشیاءتلف کردیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ممبرکسٹمزایف بی آرجواد اویس آغانے کہاہے کہ پاکستان نے قومی انسداد اسمگلنگ کی حکمت عملی مرتب کرلی ہے جس کی قیادت پاکستان کسٹمز کودی گئی ہے۔ یہ بات انہوں نے گذشتہ روزکوگڈاپ ٹاون میں پاکستان کسٹمزکے تحت پانچ کلکٹریٹس اور کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کی جانب سے مختلف کاروائیوں میں ضبط شدہ ممنوعہ اشیاءتلف کرنے کی تقریب سے خطاب اور میڈیاسے بات چیت کے دوران کہی۔ ممبرکسٹمز نے کہاکہ تلف کیے جانے والے175کنٹینرزپر مشتمل اشیاءکی مالیت ڈیڑھ ارب روپے سے زائد ہے جس میں شراب ہیروئن کوکین آئس چھالیہ جعلی ٹوتھ پیسٹ کاسمیٹکس مصنوعات شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کسٹمز میں افرادی قوت بڑھانے کے سلسلے میں وزیراعظم نے منظوری دیدی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ سرحدوں کے دشوار گزارراستوں کی وجہ رواں سال ڈیزل کی اسمگلنگ میں 55فیصد کا اضافہ ہواہے۔سرحدی علاقوں میں فینسنگ کاکام جاری ہے جس کے پایہ تکمیل ہوتے ہی ڈیزل اسمگل ہونےکی شکایات کم ہوجائیں گی۔ قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ محکمہ کسٹمزکی بعض سرگرمیاں بین الاقوامی نوعیت کی ہوتی ہیں۔کسٹمزکامقصد سرحدوں کے درمیان درست مصنوعات کی ترسیل کویقینی بناناہے۔پاکستان سمیت دنیامیں غیرقانونی اشیاءکی نقل وحمل کاانسداد کرناہے۔انہوں نے بتایاکہ پاکستان کسٹمزکی جانب سے رواں سال دوسری بارممنوعہ ضبط شدہ اشیاءکوتلف کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کسٹمزکی جانب سے رواں سال14ارب روپے مالیت کی اشیاء ضبط کیں جبکہ گزشتہ سال 9ارب رو پے مالیت کی اشیاءضبط کی گئی تھیں۔کسٹمزساوتھ نے ساڑھے11ارب روپے ما لیت کی ممنوعہ اشیا ءضبط کیں۔انہوں نے کہاکہ سال2019میں ورلڈ کسٹم آرگنائزیشن نےااسمارٹ بارڈرکا سلوگن دیاتھا۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی حکمت عملی برائے انسداد اسمگلنگ بنائی گئی ہے اس پالیسی کا مقصد ممنوعہ اشیاءکی پاکستان سے منتقلی اور آمدکو روکناہے۔انہوں نے کہاکہ کسٹمز کے فیلڈ فارمیشن کوانسداد اسمگلنگ مہم میں متحرک رکھاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کسٹمز کی ڈھائی ہزار افرادی قوت اسمگلنگ مہم میں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ کچھ عالمی برانڈ کی جعلی اشیاءکوبھی ضبط کرکے تلف کی گئی ہیں کیونکہ یہ بیرونی دنیا میں پاکستان کی ساکھ خراب کرتی ہے۔ تقریب سے کلکٹراپریزمنٹ ایسٹ ندیم میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تلف کی جانے والی اشیاءکو انسانی استعمال کے لئے اسمگل کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ اسمگل شدہ اشیاءکی مالیت ڈیڑھ ارب روپے ہے جوکسٹمزانٹیلی جنس اور5کلکٹریٹس نے ضبط کیں۔ تقریب میں چیف کلکٹرساوتھ واصف میمن، ڈائریکٹرکسٹم انٹیلی جنس کراچی عرفان جاویدسمیت دیگراعلی حکام بھی موجود تھے۔

 

 

Destruction Ceremony of Confiscated Goods was held by Customs at Gadap Town, Karachi

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button