Exclusive Reports

محکمہ کسٹمزنے ادویات کی کلیئرنس ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی فہرست سے مشروط کردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر،19نومبر2018)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے ہر قسم کی ادویات کی کلیئرنس کے لئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے ساتھ رجسٹرڈہونالازمی قراردےدیاہے۔ذرائع کے مطابق اپریزیسٹ نے اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرزاورفیلڈیونٹس کو آگاہ کردیاہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی رجسٹرڈکردہ ادویات کی کلیئرنس ہی ممکن ہوگی۔ذرائع کے بتایاکہ کلکٹریٹ کا کہناہے کہ درآمدکنندگان نے کچھ اس سے پہلے سندھ ہائی کورٹ میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے خلاف کیس فائل کیاتھاکہ ان کو رجسٹریشن کے بغیرہی ادویات درآمدکرنے کی اجازت دی جائے جس پر عدالت نے حکم امتناع جاری کردیاتھا۔البتہ سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے 26فروری 2018کو اس کیس کو خارج کردیااورڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی شرائط کو قابل عمل قراردیا،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے اس سلسلے میں درآمدکنندگان اورادویات کی فہرست تیارکروانے کے لئے گائیڈلائن جاری کی ہوئی ہیں،لہٰذا تمام ادویات بنانے والی کمپنیوں اورمتبادل ادویات جس میں ہومیوپیتک، یونانی،آئروے دک،حیاتی کیمیائی اورچائنیزادویات شامل ہیں ان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کسٹمزکی کلیئرنس صرف ان کی ہوگی جوکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی جاری کردہ فہرست میں شامل ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button