Eham Khabar

کسٹمزانٹیلی جنس ،پورٹ قاسم سے جوتوں کے کنسائمنٹ پر ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے پورٹ قاسم پر جوتوں کے کنسائمنٹ پرڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کو ناکام بناتے ہوئے درآمدکنندہ کو چوری کئے جانے والے ڈیوٹی وٹیکسزکی وصولی کے لئے نوٹس جاری کردیاہے۔ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم پرمیسرز میاں کارپوریشن کی جانب سے جوتوں کاکنسائمنٹ درآمدکیاگیاتاہم پورٹ قاسم پر تعینات ایگزامن آفیسرذیشان کی جانب سے جوتوں کے کنسائمنٹ کی ایگزامن رپورٹ درآمدکنندہ کی مرضی کے مطابق غلط تیارکی گئی اوررایگزامن رپورٹ کے مطابق ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی گئی تھی ۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پورٹ قاسم پر تعینات کسٹمزانٹیلی جنس کے افسران نے میسرزمیاں کارپوریشن کی جانب سے درآمدکئے جانے والے جوتوں کے کنسائمنٹ کی دوبارہ جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ ایگزامن آفیسرذیشان کی جانب سے کنسائمنٹ کی غلط ایگزامن رپورٹ تیارکرکے درآمدکنندہ کو ناجائزفائدہ پہنچاکرقومی خزانے کو ڈیوٹی وٹیکسزکی مدمیں لاکھوں روپے مالیت کانقصان پہنچایاگیاہے۔واضح رہے کہ ایگزامن آفیسرذیشان گذشتہ دنوں کنسائمنٹ سے ڈنرسیٹ کی چوری میںملوث پائے گئے ہیں۔

 

 

 

 

 

Duty Taxes Evasion on Shoes Consignment at Port Qasim

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button