Revenue Collection

اپریزمنٹ ایسٹ نے اگست 2017میں13ارب سے زائد مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2017-18کے دوسرے ماہ اگست2017 میں 13ارب سے زائد مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2017-18کے دوسرے ماہ اگست میں مجموعی طورپر 37ارب 24کروڑ60لاکھ وپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزوصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 13ارب 43کروڑ20لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں17ارب 39کروڑ40لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں 6ارب 16کروڑ 40 لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں 25کروڑ60لاکھ روپے وصول کئے۔دستایزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2017-18کے دوماہ جولائی 2017تااگست2017کے دوان مجموعی طورپر 77ارب61کروڑ10لاکھ روپے وصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 28ارب 42کروڑ10لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مد میں 35ارب 31کروڑ30لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں 13ارب 34کروڑ30لاکھ روپے،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں 53کروڑروپے وصول کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button