CrimeExclusive Reports

ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کو ای سی ایل پر ڈالنے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نئی ایگزٹ کنٹرول پالیسی کے تحت فیڈرل بورد آف ریونیو نے ایسے افراد جوکہ 5 کروڑ کے ٹیکس فراڈ میں ملوث ہوں، ان کو ای سی ایل پر ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ سے درخواست کرسکتی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے جانے والے اعلامیہ کے مطابق ای سی ایل میں ان افراد کے نام ڈالے جائیں گے جو غداری یا ملک کے خلاف سزاش یا دہشت گردی میں ملوث ہوں گے۔ جبکہ پاکستان کے دفاع کے خلاف کام کرنے والے، کرپشن میں ملوث افراد، یا قومی خزانے کو 5 کروڑ تک کا نقصان پہنچانے والوں کو بھی ای سی ایل میں ڈالا جائے گا۔ جبکہ مالیاتی جرائم میں ملوث افراد جوکہ ٹیکس کے نادہندہ یا فراڈ جس کی مالیت 5 کروڑ تک ہوں، ان افراد کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کیا جاسکے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button