Eham Khabar

ایف بی آر نے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوئٹہ انفورسمنٹ کلکٹریٹ قائم کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کوئٹہ کسٹم ہاﺅس میں نئے چیف انفورسمنٹ کلکٹریٹ قائم کردیا ہے جوکہ ایم سی سی اپریزمنٹ کوئٹہ، کوئٹہ پریونٹیو، ایم سی سی گوادر حیدرآباد پر مشتمل ہوگا۔ نئے انفورسمنٹ کلکٹریٹ کے قیام کا مقصد اینٹی اسمگلنگ کی کارروائیوں کو مزید تیز کرنا ہے۔ اس نئے کلکٹریٹ کے قیام کے بعد کسٹمز انفورسمنٹ کراچی میں رپورٹ کراچی، ایکسپورٹ پورٹ کرنا ہے۔ اس نئے کلکٹریٹ کے قیام کے بعد کسٹمز انفورسمنٹ کراچی میں ایکسپورٹ کراچی، ایکسپورٹ پورٹ قاسم، جے آئی اے پی اور پریونٹیو ہوں گے۔ ایف بی آر کے مطابق چیف کلکٹر، نارتھ اسلام آباد کے ذریعہ نگرانی ایم سی سی اپریزمنٹ پشاور، ایم سی سی پریونٹیو پشاور، ایم سی سی اسلام آباد، ایم سی سی سمبڑیال، سیالکوٹ اور ایم سی سی گلگت بلتستان ہوں گے۔ جبکہ ایم سی سی پورٹ قاسم کو پورٹ قاسم سے ہونے والی تمام امپورٹ کی کلیئرنس جس میں ٹمپریری امپورٹس بھی شامل ہیں، کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ایم سی سی پریونٹیو کراچی کو اینٹی اسمگلنگ کو اینٹی اسمگلنگ کی کارروائیوں کی ذمہ داری دی گئی ہے جس میں ایئرپورٹ اور منصور ایئربیس شامل رہی ہیں۔

 

 

 

 

Enforcement Collectorate Quetta, Smuggling

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button