Uncategorized

ایف بی آر نے کلکٹریٹ کو درآمد شدہ گاڑیوں پر 20 فیصد ایف ای ڈی وصول کرنے کی ہدایت جاری کردیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام کسٹمز اسٹیشنز کو ہدایت جاری کردی ہیں کہ 1800 سی سی سے زائد انجن والی گاڑیوں کی درآمد شدہ گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 20 فیصد کی شرح سے وصول کریں۔ ایف بی آر نے ایک مراسلہ میں تمام کلکٹریٹ کو ہدایت جاری کی ہیں کہ حکومت نے درآمد شدہ گاڑیوں پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو دگنا کرتے ہوئے 10 فیصد سے 20 فیصد کردیا ہے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ویبوک میں ایکسائز ڈیوٹی کی نئی شرح داخل نہیں کئے جاسکی ہیں۔ لہذا تمام کلکٹریٹس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ درآمد شدہ گاڑیوں پر 20 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی کو یقینی بنائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button