Exclusive Reports

برطانیہ سے بطورعطیہ کی گئی ادویات زائد المیعادہونے کا انکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم پر برطانیہ سے سندھ میڈیکل کالج کو بطورعطیہ دی جانے والی ادویات زائد المیعادہونے پر کلیئرنس روک دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے سندھ کے گورنمنٹ ہسپتال کے لئے بطورعطیہ ادوایات اورسرجیکل اشیاءدی جاتی ہیں جس پر ڈیوٹی وٹیکسزصفرفیصدعائدہوتے ہیں اوران کی جانچ پڑتال بھی نہیں کی جاتی جس کے وجہ سے غیرمعیاری ادوایات بھی ملک کے گورنمنٹ ہسپتال بھیجئے جانے کا انکشاف ہواہے۔ذرائع نے بتایاکہ کلکٹرپورٹ قاسم ممتازعلی کھوسوکی ہدایات پر برطانیہ سے سندھ میڈیکل کالج کے بطورعطیہ آنے والے کنسائمنٹ کے دوکنٹینرکی جانچ پڑتال کی گئی توایک کنٹینرمیں چارانکیوبیٹر،دوایکسرے مشینیں اور450کلوگرام زائد المیعادادویات برآمدہوئیں جس پر کلکٹریٹ نے زائد المیعادادویات کی کلیئرنس روک لی ہیںجبکہ دوسرے کنٹینرسے 20ہزارسے زائد ماسک برآمدہوئے۔ذرائع نے بتایاکہ کلکٹرپورٹ قاسم نے بطورعطیہ آنے والی ادویات کی کلیئرنس روک کربطورعطیہ آنے والے کنسائمنٹس میں موجودادویات کی سختی سے جانچ پڑتال کی ہدایات جاری کردی ہیں تاکہ زائد المیعاد ادایات ملک کے ہسپتالوںتک نہ پہنچ سکیں اورکسی بھی ناخوشگوارواقع سے بچاجاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button