Exclusive Reports

ایکسپورٹ کلکٹریٹ نے ایگزامینشن اوراسسمنٹ کے لئے نیاطریقہ کارجاری کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ ایکسپورٹ کسٹمزہاﺅس کراچی اورپورٹ قاسم نے برآمدی کنسائمنٹس کی ایگزامینشن اوراسسمنٹ نے لئے نیاطریقہ کارجاری کردیاہے اوراس پر سختی سے عمل درآمدکی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ کلکٹریٹ نے نیاطریقہ کارکنسائمنٹس کی منتقلی،ایگزامنیشن اور اسسمنٹ کے لئے جاری کیاگیاہے چاہے کنسائمنٹس ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے لئے ہوں یاپھردیگرٹیرف ایریاکے لئے ہوں،دستاویزات کے مطابق کنسائمنٹس کی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون منتقلی سے قبل گڈزڈیکلریشن کے مطابق ایگزامن یا اسسمنٹ آفیسراس بات کو یقنی بنائے گا کہ اس کے ساتھ اصل ماسٹربل اورایل سی لگاہواہے جبکہ اپریزنگ آفیسرایل سی اورکنٹینرکی تصدیق کوبھی یقینی بنائے گاتاکہ اصل مالک کو اس کا فائدہ پہنچایاجاسکے اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات ،چائنا،سنگاپور،ہانگ کانگ، انڈونیشیا،ملائشیا اورکوریا سے درآمدہونے ولے کنسائمنٹس کے لیے ایگزامنیشن لازمی ہوگی جبکہ اس بات کو بھی یقینی بنایاجائے گاکہ سیل کنٹینرکو ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی مقررہ جگہ پر کھولاجائے اوراگرکسی کنٹینرمیں غیرمعیاری سامان برآمدہوایاکنٹینرکاراستہ تبدیل ہوتو اس کی اطلاع کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں تعینات ڈپٹی کلکٹرکو دیناہوگی تاکہ اس پر فوری کارروائی شروع کی جاسکے۔دستاویزات کے مطابق ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے لئے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹس کی اسسمنٹ اورایگزامنیشن کے لئے ضروری ہے کہ کسٹمزاسٹاف اس بات کو یقینی بنائے کہ اس پر درست کلاسیفی کیشن اورویلیولگائی گئی ہے ،جبکہ دیگرٹیرف ایریا میں حساس سامان کی اسسمنٹ اورایگزامینشن جس میں پیپراورپیپربورڈ،پلاسٹک مصنوعات شامل ہیں اس کے لئے درآمدکنندہ کے سامنے اس کنسائمنٹ کی پہلی ایگزامینشن ہوگی اوردرآمدکنندہ اسی وقت ڈیوٹی وٹیکسزاداکرکے کنسائمنٹ کوٹیرف ایریامیں منتقل کرسکتاہے البتہ دوسرے کنسائمنٹس میں پرانے طریقے سے ہی ایگزامینشن اوراسسمنٹ ہوگی جبکہ گھریلواستعمال کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لئے کسٹمزحکام اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کنسائمنٹس کی کلیئرنس امپورٹ پالیسی کے مطابق ہورہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button