Eham Khabar

پاکستان کی ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات میں 64فیصد کمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس کی حالیہ وباءکے باعث اپریل 2020 ءکے دوران پاکستان کی ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات میں 64.5 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ایک ماہ کے دوران برآمدات 403.834 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں جو گزشتہ 17 سالوں کے مقابلہ میں کسی ایک ماہ میں سب سے کم برآمدات ہیں۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کے مطابق فروری 2020ءکے دوران ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات میں 17 فیصد کا اضافہ ہوا تھا اور کسی ایک ماہ کے دوران برآمدات میں سب سے زیادہ اضافہ رہا ہے جس کی وجہ سے بر آمدات کے فروغ کے لئے حکومت کے اقدامات ہیں۔کورونا وباءکے بعد برآمدی آرڈرز کی معطلی اور منسوخی وغیرہ کے بعد اپریل 2020ءکے دوران اپریل 2019ءکے مقابلہ میں برآمدات میں 64 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button