Eham Khabar

ای پی زیڈپر ویبوک کلیئرنس سسٹم جلدنافذکرنے کے لئے حکمت عملی تیار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ کسٹمزنے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں ویبوک کلیئرنس سسٹم جلدنافذکرنے کے لئے حکمت علی تیارکرلی ہے اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر آٹومیشن اینڈریفارمس ریحان اکرم نے ایکسپورٹ پروسیسنگ رون میں نافدکئے جانے والے ویبوک سسٹم سے آگہی کے لئے کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے دفترمیںپریزنٹیشن دی ،اس موقع کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدرامین عیسانی ،جنرل سیکریٹری ارشدخورشیداورایسوسی ایشن کے دیگرممبران موجودتھے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرریفارمس اینڈآٹومیشن ریحان اکرم اورپرال کے سینئرمنیجرآپریشن ارد حسین نے کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میںنافذکئے جانے والے ویبوک سسٹم سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ ویبوک سسٹم کے نفاذسے ای پی زیڈمیںکنسائمنٹس کی کلیئرنس کا عمل تیزہونے کے ساتھ ساتھ کسٹمزایجنٹس کو دیگرسہولیات فراہم کی جائیںگی۔ریحان اکرم نے مزیدکہاکہ اس پریزنٹیشن کا انعقاد کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کیاگیاہے۔،انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ کسٹمزکا ادارہ کسٹمزقوانین کے مطابق ٹریڈکو بہترسے بہترسہولیات فراہم کرتارہے گاتاہم اس موقع پر کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ارشدخورشیدنے بھی کراچی ایکسپورٹ پرویسیسنگ زون میں ویبوک سسٹم کے نفاذمیںایسوسی ایشن کی جانب سے کئے جانے والے تعاون اورویبوک میں ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق کسٹمزایجنٹس کوآگاہ کرنے کی یقین دہانی کروائی۔کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدرامین عیسانی اورجنرل سیکریٹری ارشدخورشید نے ایسوسی ایشن کے دفترمیں پریزنٹیشن سیشن کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹرریفارمس اینڈآٹومیشن شکریہ اداکیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button