Eham Khabar

ای پی زیڈمیں ویبوک سسٹم کے نفارپر اتفاق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں مطلوبہ اقدامات کے بغیربرآمدی سرگرمیوںمیں اضافے کاامکان ردکردیاہے۔یہ عندیہ ایسوسی ایشن کے صدرفیصل مشتاق نے ایک نمائندہ وفد میں شامل ،جنرل سیکریٹری محمدعامر،سینئروائس پریزیڈینٹ امین عیسانی ،زاہدفاروق سمیت دیگرممبران کے ہمراہ ایم سی سی پورٹ قاسم کے ساتھ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی (EPZ)کے معاملے پر منعقدہ اجلاس میں دیا،انہوں نے واضح کیاکہ ایم سی سی ایکسپورٹ کی جانب سے کئے گئے اقدامات اس وقت بارآورثابت ہوں گے، جب تجارتی ضروریات کے مطابق زون کے انفرااسٹرکچرمیں بہتری لائی جائے گی۔اس سلسلے میں انہوں نے ای پی زیڈاے کے حکام سے درخواست کی کہ معائنہ کاری اوروزن کرنے کے مقصدسے کانٹے کے لئے مناسب جگہ زون میں شامل کی جائے تاکہ درآمدی وبرآمدی کھیپوں کی آسانی سے کلیئرنس میں مددملے۔ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل محمدعامرنے کہاکہ اس دوران فضائی راستے سے برآمدات میں سہولت کے لئے چھوٹے برآمدی کنسائمنٹس کا وزن اے ایف یو میںکیاجائے جس پر کلکٹرکے ساتھ اتفاق رائے ہواتھا۔کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن نے درآمدی وبرآمدی سیکشن الگ کرنے کے ساتھ زیادہ معائنہ کاروں کی تعیناتی بھی تجویزکی جس پر کلکٹرسے پہلے اتفاق رائے ہواتھا۔اجلاس میںکلکٹریٹ کی جانب سے کہاگیاکہ تین انسپکٹرزیومیہ 70کنٹینرزکا معائنہ کررہے ہیں ،ایف بی آرسے ای پی زیڈمیںمعائنہ کاروں اوراپریزرزکی تعدادبڑھانے کی درخواست کی گئی ہے، کلکٹرایکسپورٹ یعقوب ماکو نے کہاکہ ایم سی سی پریونٹیوکلکٹریٹ کی جانب سے 1983سے جاری کردہ آرڈرکے مطابق کام کیاجارہاہے ۔اجلاس میں ای پی زیڈمیں ویبوک سسٹم کے نفاذپر اتفاق کیاگیاجس سے ای پی زیڈمیں کلیئرنس کے عمل پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button