Eham Khabar

درآمدی کنسائمنٹس کی گڈزڈیکلریشن فائل کرنے کی مدت 10دن سے بڑھاکر25دن کردی گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملک میں کوروناوائرس کے باعث درپیش صورتحال کے باعث فیڈرل بورڈ آف ریونیونے درآمدی کنسائمنٹس کی گڈزڈیکلریشن کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے 10دن سے 25دن کردی ہے تاہم اب درآمدکنندگان وکلیئرنس ایجنٹس کوتاخیرسے گڈزڈیکلریشن فائل کرنے پر کسی قسم کا جرمانہ ادانہیں کرناپڑے گا۔تفصیلا ت کے مطابق صوبائی حکومتوں کی جانب سے کوروناوائرس کے باعث صوبوں میں لاک ڈاﺅن کا فیصلہ کیاگیاہے جس کی وجہ سے درآمدکنندگان وکلیئرنگ ایجنٹس کو درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لئے گڈزڈیکلریشن کسٹمزایکٹ کے تحت مقررکی جانے والی مدت میں فائل کرنے میں شدیدمشکلات پیش آرہی تھیں جس کی وجہ سے درآمدکنندگان وکلیرنگ ایجنٹس پر جرمانے عائد کئے جارہے تھے تاہم کوروناوائرس کی وجہ سے پید اہونے والے حالات کے پیش نظرایف بی آرکی جانب سے ملک بھرکے تمام کلکٹریٹس کو ہدایات جاری کی گئیں ہیںکہ 17مارچ2020 تا 7اپریل 2020کے دوران آنے والے کنسائمنٹس کی گڈزڈیکلریشن فائل کرنے کی مدت میں توسیع کردی گئی ہے اب درآمدکنندگان وکلیئرنس ایجنٹس 10دن کے بجائے 25دن تک کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لئے گڈزڈیکلریشن فائل کرسکیں گے،۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button