Eham Khabar

جعلی کلیمز پر کبھی ریفنڈز کی ادائیگی نہیں ہوئی، ایف بی آر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جعلی ریفنڈ ادائیگی اور اس کے باعث ریونیو نقصان سے متعلقہ اخباری خبروں پر وضاحت جاری کی ہے اور کہا ہے کہ ایف بی آر نے کسی بھی جعلی ریفنڈ کلیم کی ادائیگی نہیں کی۔چونکہ کوئی بھی جعلی ریفنڈ کلیم ادا نہیں کیا گیا اس لئے ریوینیو کی مد میں ہونے والے نقصان کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔تاہم وفاقی ٹیکس محتسب کے 20 فروری 2020 کے جاری کردہ آرڈر کی تعمیل میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور تحقیقاتی رپورٹ مقررہ وقت پر وفاقی ٹیکس محتسب میں جمع کرا دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button