Revenue Collection

ایف بی آر کے محصولات میں خسارہ بڑھ کر 237 ارب ہوگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف بی آر کے موجودہ مالی سال کے محصولات میں خسارہ بڑھ کر 237 ارب روپے ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے جولائی 2018 تا فروری 2019 میں 2328 ارب روپے وصول کئے جبکہ اس مدت کے لئے ہدف 2565 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا۔ ایف بی آرنے گزشتہ سال کے اسی مدت سے وصولیوں میں صرف تین فیصد اضافی ٹیکس وصول کئے ہیں۔ گزشتہ سال اسی مدت میں ایف بی آر نے 2259 ارب روپے وصول کئے تھے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو اس بات کا یقین ہوگیا ہے کہ موجودہ سال کا ہدف 4398 ارب پورا نہیں ہوسکے گا۔ اس لئے اس نے وزارت خزانہ سے درخواست کی ہے کہ ہدف کو کم کیا جائے۔ ایف بی آر نے فروری 2019ءکے لئے طے کیا جانے والا ہدف بھی پورا نہیں کیا جوکہ 314 ارب تھا۔ ایف بی آر نے اس ماہ 268 ارب اکھٹے کئے جوکہ گزشتہ فروری کی وصولی 263 ارب سے صرف 1.1 فیصد زائد ہے۔

 

 

 

FBR deficit in Revenue Collection

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button