Eham Khabar

ایف بی آرنے درآمدی اشیاءپر7فیصدتک اضافی کسٹمزڈیوٹی عائد کردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآ ف ریونیونے درآمدی اشیاءپر 7فیصداضافی کسٹمزڈیوٹی عائد کردی ہے جس کااطلاق یکم جولائی2020سے ہوجائے گاجس کے لئے ایف بی آرنے ایس آراو572(I)/2020جاری کردیاہے۔فیڈرل بورڈآف ریونیونے اضافی کسٹمزڈیوٹی کی شرح کے2فیصد4فیصداور7فیصد سلیب متعارف کروائیں ہیں۔ایف بی آرنے درآمدی اشیاءجن پر کسٹمزڈیوٹی بالترتیب صفرفیصد،3فیصداور11فیصدہے ان پر 2فیصداضافی کسٹمزڈیوتی عائد کی ہے جن درآمداشیاءپر کسٹمزڈیوٹی 16فیصدہے ان پر 4فیصداضافی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جائے گی جبکہ جن درآمدی اشیاءپر20فیصدیااس سے زائد کسٹمزڈیوٹی ہے ان پر7فیصداضافی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جائے گی البتہ ایف بی آرنے کئی درآمدی اشیاءجو کہ برآمدات کے لئے استعمال ہوتی ہیں ان کو اضافی کسٹمزڈیوٹی میں رعایت دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button