Eham Khabar

سندھ کی 8 شوگر ملز پر ٹیکس افسران تعینات

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ایف بی آرنے سندھ کی 8 شوگر ملز پر افسران تعینات کردیئے ہیں تاکہ شوگر کی پیداوار اور اس کی فروخت کی نگرانی کی جاسکے۔ افسران کی تعیناتی کا فیصلہ شوگر ملز کی جانب سے گزشتہ برسوں میں کی جانے والی بڑے پیمانے پر کی گئی ٹیکس چوری کی وجہ سے کیا گیاہے۔ ایل ٹی یو کراچی نے اس سلسلے میں چیئرمین ایف بی آر اور ممبرآپریشن کی اجازت سے افسران تعینات کردیئے ہیں۔ ایل ٹی یو کراچی کے افسران کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے کسی بھی فیکٹری یا ملز پر افسران تعینات نہیں کئے جاسکتے البتہ یہ فیصلہ اس وقت ہوگا اگر ٹیکس ادارے کے پاس ٹیکس چوری کی پکی معلومات ہو۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نی حال ہی میں شوگر انڈسٹری کے حوالے سے ایک تحقیقات کارروائی ہے جس میں یہ سامنے آیا ہے کہ شوگر ملز گننے سے حاصل ہونے والی شوگر کو کم دکھا رہے ہیں۔ جبکہ مارکیٹ میں فروخت کی جانے والی شوگر اصل مینوفیکچرنگ سے کہیں زیادہ ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ شوگر ملز مالکان اپنی سیلز کو کم دکھا کر ٹیکس چوری کررہے ہیں۔

 

 

 

FBR Officers Deputed on 8 Sugar Mills of Sindh

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button