Exclusive Reports

ٹریڈ کے ذریعے منی لانڈرنگ کو روکنے کیلئے احکامات جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف بی آر نے امپورٹ ایکسپورٹ کے ذریعے ہونے والی منی لانڈرنگ کو روکنے کے لئے پاکستان کسٹمز کو ضروری ہدایات جاری کردی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نے کسٹمز حکام کو ہدایت کی ہے کہ اوور انوائسنگ کو خصوصی طور پر چیک کریں۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ڈائریکٹریٹ آف کسٹمز ویلیوایشن کو اس سلسلے میں ہدایت جاری کردی ہیں۔ ایف بی آر کے مطابق اوور انوائسنگ اور مس انوائسنگ کے ذریعے ملک سے غیر ملکی کرنسی یا منی لانڈرنگ کی کوشش کی جاسکتی ہے لہذا اس سلسلے میں ایسی کنسائمنٹس جن پر کسٹمز ڈیوٹی کی کم شرح عائد ہے یا پھر وہ ڈیوٹی ے مستثنیٰ ہیں، ان پر اوور انوائسنگ کی کوشش کی جاسکتی ہے۔ ایف بی آر نے مزید ہدایت کی ہے کہ ڈائریکٹریٹ بین الاقوامی قیمتوں کو جانچنے کے لئے تمام ذرائع کا استعمال کریں۔ ان ذرائع میں انٹرنیشنل جریدوں میں شائع کردہ قیمتیں، سرکاری پرائس لسٹ، ویب سائٹس، مارکیٹ ایکوریز وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایف بی آر نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ کنسائمنٹس جس ملک کو ایکسپورٹ کیا جارہا ہے یا پھر وہ ممالک جنہوں نے پاکستان میں ایکسپورٹ کئے جارہے ہیں ان کے کسٹمز ویلیوایشن کی نگرانی کی جائے۔ ایف بی آر نے احکامات جاری کئے ہیں کہ کلیئرنس کے دوران کسی بھی قسم کے مس ڈیکلریشن نظر آیا تو فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button