Eham Khabar

سیلز ٹیکس میں غیر رجسٹرڈ افراد کیخلاف کارروائی شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیلز ٹیکس میں رجسٹر نہ ہونے والے افراد کے خلاف چھاپے مارنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ، ان لینڈ ریونیو نے باقاعدہ کارروائیوں کا آغاز کردیاہے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ وہ افراد جن کو سیلز ٹیکس قوانین میں رجسٹر ہونے کی پابندی لازمی ہے، ان کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ انٹیلی جنس ڈائریکٹریٹ نے حال ہی میں گوجرانوالہ کے تین مینوفیکچرنگ یونٹس پر چاپہ مار کر تمام ریکارڈ ضبط کرلئے ہیں۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ان افراد کو سیلز ٹیکس میں رجسٹر ہونا لازمی تھا۔ یاد رہے کہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے ان لینڈ ریونیو کے ڈپارٹمنٹ کو چھاپے مارنے سے روک رکھا ہے ، ماسوائے ان کیسز میں جہاں ٹیکس چوری کا یقین ہو اور وہ بھی بغیر اجازت نہیں۔

 

 

 

 

 

FBR Stated Investigation Against Unregistered Person in Sale Tax

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button