Eham Khabar

ایف بی آر افسران کو غیر ضروری نوٹسز جاری کرنے سے روک دیاگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس افسران کو غیر ضروری نوٹسز جاری کرنے سے روک دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ عدالتی کیسز میں جانے سے اجتناب کریں۔ ایف بی آر نے ٹیکس افسران پر واضح کیا ہے کہ ٹیکس پیئرز کے خلاف سخت اقدامات سے گریز کریں خصوصی طور پر بینک اکاﺅنٹ منجمد کرنے کے حوالے سے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایک بڑی رقم اور وقت عدالتی کارروائی میں لگ جاتی ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ کورٹ کیسز سے اجتناب کیا جائے اور کمشنر اپیل تیک ٹیکس ریکوری سے پرہیز کیا جائے۔ ایف بی آر کا مزید کہنا ہے کہ جہاں ٹیکس ریکوری کی جائے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ قانونی طور پر اٹھائے گئے اقدامات میں کوئی کمی نہ رہ گئی ہو۔ کیونکہ ان خامیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیکس پیئرز کورٹ سے اسٹے لے آتے ہیں جس کے بعد ٹیکس آفیشلز اور ٹیکس پیئرز دونوں قانونی پیچیدگیوں میں پھنس جاتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button