Eham Khabar

فضائی حددوکی بندش سے سول ایوی ایشن کو ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کا نقصان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کی فضائی حدودتمام قومی اوربین الاقوامی آمدورفت کے لئے بندہونے کی وجہ سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھاناپڑاہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی شمالی اورجنوبی فضائی حدودکھلنے کے باوجود سول ایوی ایشن اتھارٹی انتہائی چارجز وصول کررہی ہے ۔زرائع کے مطابق سولی ایوی ایشن اتھارٹی پاکستانی فضائی حدوداستعمال کرنے والی پروازوں سے ایک ڈالر فی کلومیٹروصول کرتی ہے جس سے اس کی سالانہ وصولی 35ارب کے لگ بھگ ہوتی ہے جس میں سے 60فیصد مغربی اورمشرقی راستوں سے ہوتی ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ مشرقی اورمغربی روٹس تاحال بند ہیں جس کی وجہ سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو اب تک ڈیڑھ ارب روپے کانقصان ہوچکاہے۔ذرائع نے مزید بتایاکہ پاکستان کی فضائی حدودمتوقع طورپر 23مارچ تک کھل دی جائے گی لیکن جو نقصان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ہوچکاہے اس کا ازالہ شاہد ہی ہوسکے۔

 

 

 

Financial loss of Pakistan Civil Aviation Authority (PCAA) in terms of over flight charges has soared to around Rs.1.6 billion since the closure of airspace

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button