Eham Khabar

ویئرہاﺅس میں زائد المیعاد کنسائمنٹس پر جرمانہ ختم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ویئرہاﺅس میں رکے ہوئے زائد المیعاد کنسائمنٹش پر عائد پینل سرچارج کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایف بی آر نے اس سلسلے میں ایس آر او 1399(I)2021 جاری کردیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق جن کنسائمنٹس پر یہ جرمانہ عائد ہوگیا ہے تو یہ امپورٹرز کو جرمانے کی رقم واپس کی جائے گی۔ البتہ یہ سامان نوٹیفکیشن کے جاری ہونے سے ایک ماہ میں کلیئر کرلیا جائے۔ مزید یہ کہ ایف بی آر نے ان بانڈڈ کنسائمنٹس کے لئے ویئرہاﺅسنگ کی مدت کو مزید 30 دنوں کے لئے بڑھا دیا ہے۔ البتہ یہ رعایت ان کنسائمنٹس پر نہیں ہوگی جوکہ گزشتہ کئی عرصے سے ویئرہاﺅس میں موجود ہیں یا پھر ان کنسائمنٹس کے لئے نیلامی کی کارروائی شروع ہوچکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button