Anti-Smuggling

بائیکو پیٹرولیم کیخلاف اسمگلنگ کیس میں ایف آئی آر درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پریونٹیو کلکٹریٹ کے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے اسمگلنگ کیس میں میسرز بائیکو پیٹرولیم پاکستان کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی ہے۔ اے ایس او نے کمپنی کے خلاف اسمگلنگ کے علاوہ ٹیکس چوری میں بھی مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بائیکو پیٹرولیم پاکستان کی سمندری حدود میں ٹیک بوٹ اور فشنگ بوٹ کو ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر ڈیزل کی فراہمی کررہا تھا۔ پریونٹیو کلکٹریٹ نے سمندری حدود میں کارروائی کرتے ہوئے چرنا آئس لینڈ کے قریب ایک مشکوک برج پر چھاپہ مارتے ہوئے اس سے 2 لاکھ 30 ہزار لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ اس کے علاوہ برج سے 13 ہزار 200 ڈالرز بھی قبضہ میں لیا گیا۔ بائیکو پیٹرولیم نے اس برج میں موجود ڈیزل کی جی ڈی فائل کی تھی جس میں اطلاعات کے مطابق 2 لاکھ 80 ہزار لیٹر ڈیزل موجود تھا۔

 

 

 

 

FIR Lodge against Byco Petroleum on smuggling of Oil

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button