Eham Khabar

ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کا الزام ، میسرزفلیم اسٹیل کے خلاف مقدمہ درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن ویسٹ نے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کرنے پر میسر زفلیم اسٹیل کے مالکان کے خلا ف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹراپریزمنٹ ویسٹ جمیل ناصرکو شکایات موصول ہوئیں کہ اسٹیل کے کلیئرنس پرڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی جارہی ہے جس پر کلکٹراپریزمنٹ ویسٹ کی جانب سے کلیئرکئے جانے والے اسٹیل کے کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کی ہدایات جارہی کی گئیں ۔ذرائع کے مطابق کلکٹرکی ہدایات پر اپریزمنٹ ویسٹ سے کلیئر کئے جانے والے کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کی گئی توانکشاف ہواکہ 2019تا2020کے دوران میسرزفلیم اسٹیل کی جانب سے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹس پر ایس آراور1212کا ناجائز فائدہ اٹھاکر 3کروڑ20لاکھ مالیت کے 339,512کلوگرام پرائم کوالٹی کے اسٹیل کی کلیئرنس کی گئی جس پر ایک کروڑ49لاکھ مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز کی چوری کی گئی ۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزکی جانب سے پشاورکے ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن سے مذکورہ کمپنی کی تفصیلات طلب کی گئی تواس امرکی نشاندہی ہوئی کہ مذکورہ کمپنی کی جانب سے دیئے گئے ایڈرس پر کمپنی موجودہی نہیں ہے جبکہ میسرزفلیم اسٹیل کی جانب سے اسٹیل کی درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس پر ایس آراور1212کا ناجائزفائدہ اٹھاکر قومی خزانے کو نقصان پہنچایاجارہاہے۔ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ کمپنی کی جانب سے بطورسیکورٹی چار پوسٹ ڈیٹیڈچیکس جمع کروائے گئے تھے لیکن نیشنل بینک میں رقم کی عدم موجودگی کے باعث جیکس کلیئرنہ ہوسکے۔واضح رہے کہ ایس آراو1212کی سہولت صرف صنعتی یونٹس کو دی جاتی ہے لیکن مذکورہ اسٹیل کمپنی ایس آراورکی سہولت کا ناجائز فائدہ اٹھاکر درآمدی اسٹیل مقامی مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کررہی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button