Eham Khabar

فراڈ کرنے پر میسرز پرائم اسٹیل پر مقدمہ درج کرلیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹم کلکٹریٹ پورٹ قاسم نے 22 چیکس باﺅنس ہونے پر میسرز پرائم اسٹیل کے خلاف ایف بی آر درج کروادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق میسرز پرائم اسٹیل کی جانب سے ڈیوٹی اور ٹیکسز کی ادائیگی کے لئے دیئے گئے 22 چیکس متعلقہ بینک نے واپس کردیئے ہیں۔ اسٹیل کمپنی نے مختلف کلیئرنگ ایجنٹس کے ذریعہ سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کی استثنیٰ لی تھی اور پشاور ہائی کورٹ کے حکم نامہ کے مطابق پوسٹ ڈیٹڈ چیکس کلکٹریٹ کو دیئے تھے۔ اس پوسٹ ڈیٹڈ چیکسز کی ضمانت کے لئے اسٹیل کمپنی نے اپنے مینوفیکچرنگ فیسلیٹی ہونے کے سرٹیفکیٹ GD فائل کرتے وقت فراہم کئے تھے البتہ کمشنر آئی آر کارپوریٹ زون پشاور آر ٹی وی نے اس سرٹےفکیٹ کو جعلی قرار دیا کیونکہ اس کمپنی کے دیئے گئے پتے پر کوئی مینوفیکچرنگ پلانٹ نہیں پایا گیا۔ اس انکشاف کے بعد ظاہر ہوگیا کہ کمپنی نے غلط طریقہ سے ٹےکس کا استثنیٰ حاصل کیا تھا۔ تحقیقات کی روشنی میں پورٹ قاسم کے کلکٹر ارشد جواد اور ڈیوٹی کلکٹر صائمہ زیب کی ہدایت پر ایف آئی آر درج کروادی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button