Eham Khabar

پہلی کنسائمنٹ کلیئرنس سے گوادر فری زون پر کام شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کسٹمز نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت قائم کیے گئے گوادر فری زون میں کارگو کلیئرنس کا آغاز کرتے ہوئے ایچ کے سن کارپوریشن کی کنسائنمنٹ کو کلیئرکر دیا۔ ترجمان ایف بی آر نے بتایا کہ پہلی کنسائمنٹ جو کہ میٹل سکریپ پر مشتمل تھی، کو ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اے اینڈ ایف ویسٹ کراچی نے پراسیس اور کلیر کیا جو بعد ازاں گوادر فری زون پہنچ گئیں۔ گوادر فری زون کو ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ گوادر کے ذریعے ریگولیٹ کیا جا رہا ہے۔ ایچ کے سن کارپوریشن کی مزید کنسائمنٹس بھی پاکستان پہنچ رہی ہیں جن کے ذریعے آنے والا خام مال مختلف مصنوعات کی تیاری میں استعمال ہو گا اور پھر یہ مصنوعات پاکستان سے برآمد کی جائیں گی۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق ایچ کے سن کارپوریشن پہلی انٹرپرائز ہے جس نے گوادر فری زون میں پیداوار اور پراسیسنگ شروع کی ہے۔ اس کے علاوہ مزید کئی انٹرپرائزز جلد ہی سی پیک کے تحت گوادر فری زون میں کام کا آغاز کر دیں گی۔ معاہدے کے تحت گوادر فری زون کی ترقی اور آپریشن کو چائنہ اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی چلا رہی ہے۔ فری زون کو منصوبے کے تحت چار مراحل میں 2015ءسے 2030ءتک مکمل تیار کیا جائے گا۔ فری زون کی بدولت پاکستانی اور چینی صنعتوں کے درمیان روابط پیدا ہوں گے، گوادر فری زون سے ہزاروں افراد کو روزگار مہیا کرنے میں مدد ملے گی اور یہ ملکی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ترجمان نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آ ف ریونیو گوادر فری زون میں مزید سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ ملکی برآمدات اور تجارت کے فروغ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button