Eham Khabar

فارماسیوٹیکل کمپنیز کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف بی آر نے ادویہ ساز اداروں کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔وفاقی حکومت نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ادویہ ساز اداروں کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ایف بی آر نے 16 رکنی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چیف کمشنر آئی آر ایل ٹی او کراچی شاہد اقبال بلوچ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، کمشنر آئی آر ایل ٹی او کراچی، لاہور اور اسلام آباد کمیٹی میں شامل ہوں گے۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر آئی آر ایل ٹی او کراچی، لاہور اور اسلام آباد بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے، کمیٹی میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر آئی آر سی ٹی او لاہور کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ کمیٹی میں شامل دیگر افراد میں ایڈیشنل کمشنر آئی آر ایل ٹی او اور ڈپٹی کمشنر سی ٹی او اسلام آباد، آئی آر آڈٹ آفیسر ایم ٹی او کراچی عزیز اقبال اور اسسٹنٹ کمشنر آئی آر سی ٹی او کراچی محمد حیدر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ سینئر آڈیٹر آئی آر ایل ٹی او کراچی نعیم اکبر اور شاہد ریحان بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔کمیٹی ادویہ ساز اداروں کے مسائل کا جائزہ لے گی اوران کے مسائل کے فوری حل کیلئے اقدامات کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button