Former Minister of Port and Shipping Kamran Michael Arrested

سابق وزیر پورٹس اینڈ شپنگ کرپشن کے الزام میں گرفتار

0
122

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کو گرفتار کرلیا۔ کامران مائیکل پر بحیثیت وفاقی وزیر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کامران مائیکل کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ نیب کے مطابق کامران مائیکل پر کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) میں غیر قانونی طور پر 3 کمرشل پلاٹ لینے کا الزام ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پلاٹوں کے عوض کامران مائیکل نے بھاری رشوت لی اور انہوں نے 2013 میں افسران پر غیرقانونی الاٹمنٹ دینے کیلئے دباو ڈالا۔ نیب اعلامیہ کے مطابق کامران مائیکل نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کے پی ٹی (کراچی پورٹ ٹرسٹ) کوآپریٹیو سوسائٹی مائی کلاچی روڈ پر 3 کمرشل اور فلیٹ سائٹ الاٹ کر کے قومی خزانے کو ایک ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا۔ نیب کا کہنا ہے کہ کامران مائیکل پر اسی طرح کے 16 پلاٹس کے حوالے سے ریفرنس بھی فائل کیا گیا ہے۔ کامران مائیکل کو کل احتساب عدالت کراچی میں ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY