Anti-Smuggling

گوادر کلکٹریٹ کی کارروائی،لانچ کے ذریعے21کروڑمالیت کے5000موبائل کی اسمگلنگ ناکام

گوادر(اسٹاف رپورٹر)گوادرکلکٹریٹ نے سمندری راستے 21 کروڑمالیت کے 5000موبائل فونز کی کیپ پکڑکرملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان عبدالقادر میمن کوخفیہ اطلاع ملی کہ لانچ کے ذریعے دبئی سے گوادر کے ساحل پر موبائل فون کی بڑی کیپ اسمگل کی جارہی ہے چیف کلکٹر نے کلکٹرگوادررضاکوگوادرکی ساحلی پٹی کی نگرانی کے احکامات جاری کئے جس پر اینٹی اسمگلنگ مہم کو مزید تیز اور موثر بنانے کے لیے تمام اینٹی اسمگلنگ کے شعبے جن میں فیلڈ انفورسمنٹ یونٹس اور موبائل سکواڈز شامل ہیں کو ساحل پر کڑی نگرانی شروع کی۔ذرائع نے بتایا کہ پچھلے دنوں ایک لانچ کے ذریعہ جب سامان جس میں موبائلز فون سیٹ شامل تھے کو اتارنے کے بعد ایک سوزوکی میں لوڈ کیا جا رہا تھا اور اسے فروٹ کے پیٹیوں کے ذریعے چھپانے کی کوشش کررہاہے تھا کہ اچانک کسٹم عملے نے چھاپہ مار کر قبضے میں لے لیا۔کسٹمز حکام نے موبائل فونز قبضہ میں لے کرمقدمہ درج کر کے اسمگلروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button