Eham Khabar

پاک شاہین ٹرمینل سے درآمدی کنسائمنٹس سے سامان کی چوری کاالزام بے بنیادہے،ٹرمینل انتظامیہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک شاہین کنٹینرٹرمینل کی انتظامیہ نے درآمدی کنسائمنٹس سے سامان کی چوری کو بے بنیادقراردیتے ہوئے کہاہے کہ ٹرمینل پر درآمدی کنسائمنٹس کے ایگزامنیشن ایریامیں 9کیمرے نصب ہیں جس سے کنسائمنٹس کی مانیٹرنگ چوبیس گھنٹے کی جاتی ہے تویہاں پر درآمدی کنسائمنٹس سے سامان کی چوری کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا۔ٹرمینل انتظامیہ نے بتایاکہ ٹریڈزکی ایک ایسوسی ایشن کی جانب سے کسی کا نام لئے بغیرالزام عائد کیاگیاتھا کہ تمام آف ڈاک ٹرمینل سمیت دیگرٹرمینلزپر درآمدی کنسائمنٹس سے سامان کی چوری کی جاتی ہے اورکنسائمنٹس کی کلیئرنس تاخٰیرکا شکارہورہی ہے جبکہ پاک شاہین ٹرمینل کی انتظامیہ نے اس امرکی ترید کرتے ہوئے کہاکہ ٹرمینل سے نہ توسامان کی چوری ہوتی ہے اورنہ ہی کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں تاخیرہورہی ہے۔ٹرمینل انتظامیہ نے مزید کہاکہ پورے ٹرمینل کی نگرانی کے لئے مجموعی طورپر62کیمرے نصب کئے گئے ہیںجس سے چوبیس گھنٹے بہتراندازمیں نگرانی کی جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button