Eham Khabar

کے آئی سی ٹی پر کنسائمنٹس سے سامان کی چوری کے واقعات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پر درآمدی کنسائمنٹس سے سامان کی چوری کے واقعات میں تیزی آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پر موجوداسٹاف اورمحکمہ کسٹمزکے اہلکاروں کی ملی بھگت سے درآمدی کنسائمنٹس سے سامان کی چوری کے باعث درآمدکنندگان میں شدیداضطراب کی لہرپائی جارہی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ گذشتہ دنوں چائناسے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹ کی ایگزامنیشن کے دوان کنسائمنٹ سے سامان کی چوری کی گئی جس کے بعد درآمدکنندہ نے سامان کی برآمدی کے لئے ٹرمینل انتظامیہ کو مکتوب بھی ارسال کیاہے لیکن ٹرمینل انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلے میں تاحال کوئی کارروائی نہیں کی جس سے سامان کی چوری میں مبینہ طورپرٹرمینل انتظامیہ کے بھی ملوث ہونے کااندیشہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button