Afghan Transit Trade

گوادر پورٹ سے افغان ٹرانزٹ کے بلک کارگو کی کلیئرنس کی اجازت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت کو بتایاگیا ہے کہ افغانستان کیساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ کے علاوہ باہمی تجارت بھی شروع کررہے ہیں، کولڈ اسٹورز میں رکھا ہوا کینو جلد افغانستان جانا شروع ہوجائیگا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت کا اجلاس سید نوید قمر کی زیر صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے ہوا۔ کمیٹی ارکان نے کہاکہ کرونا کی وجہ سے برآمدات میں کافی مسائل پیدا ہوئے ہیں، پاکستان کی سب سے زیادہ برآمدات ٹیکسٹائل کی ہیں۔ کمیٹی نے کہاکہ افغانستان کیساتھ ایکسپورٹ کو شروع کرنا چاہیے ۔ رانا تنویر حسین ے کہاکہ بزنس مینوں اور صنعتکاروں کو چاہئے کہ وہ اپنے ڈیلی ویجز ملازمین کو ایک ماہ کی جیب سے تنخواہیں ادا کردیں۔ جاوید بھٹی ایڈیشنل سیکرٹری کامرس نے کمیٹی کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر کمیٹی کو بریفنگ دی اور کہاکہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر کوئی پابندی یا ممانعت نہیں ،تین دن کے اندر افغان سے تجارت شروع ہوجائے گی ۔ ایڈیشنل سیکرٹری کامرس نے کہاکہ افغانستان کیساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ کے علاوہ باہمی تجارت بھی شروع کررہے ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری کامرس نے کہاکہ کولڈ اسٹورز میں رکھا ہوا کینو جلد افغانستان جانا شروع ہوجائیگا۔ حکام وزارت تجارت نے کہاکہ بندرگاہ پر 1900 کے قریب افغان ٹرانزٹ ٹریڈ لے کنٹینر کھڑے ہوئے ہیں۔ ارکان کمیٹی نے کہاکہ ایف بی آر ان کنٹینرز کو جنگی بنیادوں پر کلیئر کرے۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے اجلاس کو موجودہ صورت حال پر بریفنگ دی اور کہاکہ اسٹیٹ بینک نے قرضے ایک سال تک ملتوی کرنے کی بات کی تھی، بینک اس حوالے سے کاروباری طبقے کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے۔مشیر تجارت نے کہاکہ کمرشل بینک قرضے موئخر کرنے کیلئے مزید گارنٹیز مانگ رہے ہیں، حکومت اس معاملے پر اسٹیٹ بینک کے ساتھ رابطے میں ہے۔عبد الرزاق داﺅد نے کہاکہ بنگلہ دیشی حکومت نے تاجروں کو دو فیصد شرح سود پر قرضہ دینے کا فیصلہ کیا۔ مشیر تجارت نے کہاکہ حکومت بھی اس حوالے سے تجاویز پر غور کر رہی ہے۔ سیکرٹری تجارت نے کہاکہ برآمدات کیلئے ٹی ڈیپ دستاویزات کی تصدیق کرے گی، برآمدا ت کے نام پر اشیا بغیر چیکنگ باہر جانے کی اجازت سے مقامی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ سیکرٹری تجارت نے کہاکہ این 95 اور سرجیکل ماسک کی برآمد پر پابندی عائد کر رکھی ہے، ماسک برآمد کرنے کیلئے وزارت صحت سے اجازت لینا ضروری ہے۔سیکرٹری تجارت نے کہاکہ ٹیکسٹائل سیکٹر ماسک برآمد کرنے کی اجازت مانگ رہا ہے، وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق برآمدات کا طریقہ کار طے کیا گیا ہے۔سیکرٹری تجارت نے کہاکہ اس حوالے سے ٹی ڈیپ کو اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button