Eham Khabar

چارارب روپے سے زائدمالیت کی ایک لاکھ ٹن گندم کی درآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت پاکستان نے گندم کے بحران کو ختم کرنے کےلئے چارارب سے زائد مالیت کی ایک لاکھ 7ہزارٹن میٹرک ٹن گندم یوکرین اورروس سے درآمدکرلی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ملک میں پیداہونے والے گندم کے بحران کے پیش نظرٹریڈنگ کارپوریشن کو ہدایات جاری کی گئیں تھیں کہ گندم کے بحران پر قابوپانے کے لئے فوری طورپر گندم کی درآمدکی جائے جس پر ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے یوکرین سے ایک ارب94کروڑ84لاکھ54ہزارمالیت کی 50ہزارمیٹرک ٹن گندم درآمدکی گئی جوپورٹ قاسم سے فوجی اکبرٹرمینل سے کلیئرکی گئی ہے جبکہ گندم سے بھرادوسرابحری جہازروس سے کراچی پورٹ ٹرسٹ ایسٹ وراف پر لنگراندازہوگیاہے جس میں 2ارب21کروڑ29لاکھ61ہزارروپے مالیت کی 57ہزارمیٹرک ٹن گندم ہے جس کی کلیئرنس آئندہ چند روزمیں ہوجائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button