Anti-Smuggling

کراچی ایئرپورٹ سے ہیروئن کی اسمگلنگ ناکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ جناح ایئرپورٹ کے شعبہ ڈرگ انفورسمنٹ سیل نے کوریئرسروس کے زریعے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کوناکام بناتے ہوئے مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل کو اطلاع ملی کہ لندن جانے والے کپڑوں اورجوتوںکے پارسل کے ذریعے ہیروئن اسمگل کی جارہی جس پرکوریئر سروس کے ذریعے لندن جانے والے پارسلزکو چیک کیاگیاتولندن بھیجے جانے والے کپڑوں اور لیڈیزشور کو چیک کیاگیاتواس میں کپڑوںاورجوتوں میں انتہائی مہارت کے ساتھ اعلیٰ معیارکی 305گرام ہیروئن چھپائی گئی تھی جس کی مالیت 30لاکھ50ہزاربتائی گئی ہ ۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزنے ہیروئن ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

 

 

 

 

 

 

Heroin smuggling at Karachi Airport through Courier Service

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button