Eham Khabar

محکمہ کسٹمز کوسمندرمیں نگرانی کے لئے 2 ہائی اسپیڈ ایف آر پی بوٹس مل گئیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کسٹمز کے لیے تیارکردہ 2 ہائی اسپیڈ ایف آر پی بوٹس کی حوالگی کے لیے کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئر نگ ورکس میں ہفتے کو باقاعدہ تقریب منعقد ہوئی جسکے مہمان خصوصی وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ڈاکٹرمفتاح اسماعیل تھے، اس موقع پر نیدرلینڈ کی سفیر اعلیٰ حکومتی عہدیداران پاکستان نیوی پاکستان کسٹمز کے اعلی حکام بھی موجود تھے، مزکورہ ہائی اسپیڈ بوٹس فائیبرری انفورسڈ پلاسٹک سے تیار کیے گئے ہیں جنکی لمبائی 16 میٹر ہے اور یہ 32 ناٹس کی رفتار سے چل سکتی ہیں اور اس میں 7.6 اور12.5 ایم ایم کی حامل دو مشین گنیں بھی نصب کی گئی ہیں، اس موقع پر مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈامین کے تعاون سے پاکستان کسٹمز کے لیے ہائی اسپیڈ ایف آر پی پٹرول بوٹس کی تیاری ہمارے نیدرلینڈ کے ساتھ قریبی تعلقات کی عکاسی ہے، انہوں نے پروجیکٹ کی بروقت تکمیل کو سراہتے ہوئے کہا کہ شپ یارڈ کی انتظامیہ اور افرادی قوت نے ادارے کو نقصان سے نکال کرمنافع بخش بنانے میں قابل تحسین کاوشیں کی ہیں، انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مزکورہ بوٹس کی فراہمی سے کسٹمز کی اسمگلنگ کی لعنت سے نمٹنے کے لیے صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا، شپ یارڈ کے ایم ڈی سید حسن ناصر شاہ نے اپنے استقبالی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ شپ یارڈ بنیادی طور پر اسٹیل اور ایلیمونیم شپس تیار کرتا ہے اور ان بوٹس کی تیاری سے ایف آر پی کنسٹرکشن کے میدان میں بھی داخل ہوگیا ہے، فی الوقت 6 جہاز اور7 بوٹس بیک وقت تیار کیے جارہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ پاکستان نیوی کی جانب سے مسلسل آرڈرز موصول ہونے وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کامیاب کاروباری منصوبے اور ہمہ جہت مارکیٹنگ حکمت عملی کی وجہ سے کراچی شپ یارڈ منافع میں داخل ہوگیا ہے، انہوں نے وزارت دفاعی پیداوار وزارت خزانہ پلاننگ کمیشن اور پاکستان نیوی کی کراچی شپ یارڈ کی بحالی کے لیے ٹھوس سپورٹ پر تشکرکا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button