Exclusive Reports

ڈیڑھ کروڑسے زائد مالیت کے ممنوعہ ہارمونزانجکشن ضبط

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کسٹمز حکام نے ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کے گائے کے دودھ دینے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے والے ممنوعہ ہارمونزانجکشن قبضے میں لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیاہے۔ واضح رہے کہ امپورٹ ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ 1950 کے تحت ممنوعہ انجکشن پاکستان میں لانے کی اجازت نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق اتحادایئرلائن نمبر EY-221کے ذریعے ابوظہبی کراچی آنے والی مسافرخاتون کے سامان سے ایک کروڑ80لاکھ مالیت کے 6ہزارممنوعہ انجکشن برآمد ہوئے۔ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ ایئرلائن کے ذریعے کراچی ممنوعہ انجکشن دوسوٹ کیس میںرکھے ہوئے تھے تاہم محکمہ کسٹمزکو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ممنوعہ ہارمونزانجکشن کی اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر ایئرپورٹ پرتعینات کسٹمزافسران نے اتحادایئرلائن کے ذریعے آنے والے مسافروں کے سامان کی سخت نگرانی شروع کردی ۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزافسران دونوں سوٹ کیسوں کی نگرانی کررہے تھے لیکن ان سوٹ کیسوں کو کسی بھی مسافرکی جانب سے کلیم نہیں کیاگیاتاہم محکمہ کسٹمزنے دونوں سوٹ کیسوں کی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ اس میں ایک کروڑ80لاکھ مالیت کے 6000ممنوعہ انجکشن (Boostin/Somatotropin)برآمدہوئے جیسے محکمہ کسٹمزنے قبضے میں لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزکی جانب سے قبضہ میں لئے گئے سوٹ کیسوں پرمس ثمینہ فاروق کے نام کا ٹیگ لگاہواتھا۔

 

 

hormones injection seize at Karachi Airport

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button