Eham Khabar

غیر قانونی سگریٹ کے خلاف ایک کامیاب کاروائی ،سگریٹ کی بڑی کھیپ پکڑکرلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایف بی آر کے ماتحت ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو حیدرآبادنے غیر قانونی سگریٹ کے خلاف ایک کامیاب کاروائی کرتے ہوئے جعلی اور بغیرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی عدم ادائیگیوں کے حامل سگریٹ کی بڑی کھیپ برآمد کرلی۔ ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی حیدرآباد فیصل روف نے بتایا کہ ایف بی آر کی ہدایت پر انسداد غیر قانونی سگریٹس مہم کے تحت موصول ہونے والی ایک خفیہ اطلاع پر لیاقت کالونی حیدرآباد میں سگریٹ کے ڈسٹری بیوٹرز کے دو گوداموں پر چھاپہ ماراگیا تو مزکورہ علاقے کے دونوں گوداموں سے سیگریٹ کے 80 لاکھ ڈنڈے برآمد ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ برآمد ہونے والے غیر قانونی سگریٹس کی مالیت 50لاکھ روپے سے زائدہے اور غیرقانونی سگریٹس کے کاروبار میں ملوث گروہ کی جانب سے 50لاکھ روپے سے زائدکی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کی چوری کی گئی تھی۔انہوں نے بتایاکہ برآمد ہونے والے تمام سیگریٹس مقامی برانڈز کے ہیں جن میں کیپسٹن، بلڈر اور ہیرو برانڈز کے سگریٹس شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ جعلی اورنان ڈیوٹی وٹیکس پیڈ سگریٹ سے قومی خزانہ کوایف ای ڈی کی مدمیں اربوں روپے نقصان پہنچایا جارہاہے اور ملک میں منظم گروہ جعلی سگریٹس سپلائی کر کے کسٹمز، فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں اربوں کا ریونیو چوری کررہاہے۔ جعلی اور ڈیوٹی ان پیڈ سگریٹس کےخلاف موثرآپریشن جاری رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button