Eham Khabar

مغل پورہ ڈرائی پورٹ پر آٹوپارٹس ،مصنوعی زیورات سمیت دیگراشیا ءکے کنسائمنٹس کی غیرقانونی کلیئرنس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مغل پورہ ڈرائی پورٹ پر کسٹمزافسران اورکسٹمزکلیئرنگ ایجنٹس کی ملی بھگت سے قومی خزانے کومبینہ طورپر کروڑوں روپے ماہانہ کا نقصان پہنچایاجارہاہے ،ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزافسران کلیئرنگ ایجنٹس کی مرضی کے مطابق آٹوپارٹس ،مصنوعی زیورات ،ایل ای ڈیز،کپڑے سمیت مختلف برانڈکاسامان اوردیگر درآمدی اشیاءکی کم ویلیو ظاہرکی جاتی ہے جبکہ دوسری جانب بڑے پیمانے پر مس ڈیکلریشن کرکے کنسائمنس کی کلیئرنس کی جاری ہے جس سے درآمدکنندگان کوبے پناہ فائدہ اورقومی خزانے کونقصان پہنچ رہاہے جبکہ اس کے برعکس کراچی پورٹ سے کلیئرہونے والے مذکورہ اشیاءکے درآمدی کنسائمنٹس درست ویلیوپر کلیئرہورہے ہیں ۔ذرائع نے مزید بتایاکہ مغل پورہ ڈرائی پورٹ پر کسٹمزافسران مخصوص کلیئرنگ ایجنسیوں میں شامل میسرز پاک کلیئرنگ ایجنسی،النورایجنسی اوراسماکلیئرنگ ایجنسی کے نمائندوںکے آٹوپارٹس ،مصنوعی زیورات ،ایل ای ڈیز،کپڑے سمیت مختلف برانڈکی اشیاءکو مس ڈیکلریشن اورکم ویلیوپر ماہانہ سیکڑوں کنسائمنٹس کی کلیئرنس کی جارہی ہے جبکہ غیرقانونی طورپرکنسائمنٹس کی کلیئرنس پر وصول ہونے والی رقوم کو مبینہ طورپرایڈیشنل کلکٹرسمیت دیگرافسران میں بانٹ لیاجاتاہے۔

 

 

 

 

illegal clearance of Consignments at Lahore Dry Port

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button