Exclusive Reports

وی آئی پی بانڈڈویئرہاﺅس سے دوکروڑسے زائد مالیت کا سامان غائب

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن پورٹ قاسم کے شعبہ آراینڈڈی نے میسرز وی آئی پی بانڈڈ ویئر ہاﺅس سے غیرقانونی طورپرمتفرق اشیاءکے 17کنسائمنٹس غائب کئے جانے کی کارروائی بے نقاب کرتے ہوئے ملزمان میں شامل میسرزاے ایچ انٹرنیشنل کے بشارت علی،میسرشفیق اینڈسن ایسوسی ایٹس کے شفیق احمداورمیسرزجومانی برادرزجبکہ کلیئرنگ ایجنٹ میسرزجاس برادرزکے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ذرائع کے مطابق کلکٹراپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن پورٹ قاسم اشہدجواد کو ایم سی سی اپرزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن ویسٹ کی جانب سے اطلاع ملی کہ میسرزوی آئی پی کسٹمزبانڈڈویئرہاﺅس سے مذکورہ تین درآمدکنندگان نے غیرقانونی طورپر متعددکنسائمنٹس غائب کردیئے ہیں جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان ہواہے۔ذرائع نے بتایاکہ کلکٹرپورٹ قاسم اشہدجوادکی جانب سے افسران پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے بانڈڈویئرہاﺅس میں رکھے گئے کنسائمنٹس کی جانب پڑتال کی توانکشاف ہواکہ درآمدکنندگان میں شامل میسرزاے ایچ انٹرنیشنل کے بشارت علی،میسرشفیق اینڈسن ایسوسی ایٹس کے شفیق احمداورمیسرزجومانی برادرز کلیئرنگ ایجنٹ کے ساتھ مل کرمیسرزوی آئی پی کسٹمزبانڈڈویئرہاﺅس میں رکھے ہوئے 2کروڑ54لاکھ32ہزارمالیت کے متفرق اشیاءکے 17کنسائمنٹس ایکس بانڈکی انٹرفائل کئے بغیرکنسائمنٹس کی کلیئرنس کرتے ہوئے ایک کروڑ77لاکھ90ہزارمالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزنے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کاآغازکردیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button