Exclusive Reports

آئل ٹرمینل پر قائم بانڈڈویئرہاﺅس سے کروڑوں روپے کا کیمیکل غائب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ کسٹمزنے آئل ٹرمینل پر قائم بانڈڈویئرہاﺅس سے کروڑوں روپے مالیت کے غائب ہونے والے کیمیکل کی نشاندہی کرتے ہوئے ملزمان میں شامل میسرزکلوورپاکستان لمیٹڈکے مالک سلیم بٹ اورمیسرززیڈوائی اینڈکمپنی کے مالک غلام شعیب اورمنیجرعمیرصابرکے خلاف مقدمہ درج کرکے غلام شعیب اورعمیرصابرکو گرفتارکرلیاہے جبکہ میسرزکلورپاکستان لمیٹڈکے مالک سلیم بٹ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ذرائع کے مطابق کلکٹرکوخفیہ اطلاع ملی کہ آئل ٹرمینل میں قائم بانڈڈویئرہاﺅس سے وینائل ایسیٹیٹ مونومرکیمیکل غیرقانونی طورپر غائب کیاجارہاہے جس پر کلکٹرنے ایڈیشنل کلکٹراورڈپٹی کلکٹرآئل سیکشن پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جس نے آئل ٹرمینل پر قائم میسرزذیڈوائی اینڈکمپنی کے بانڈویئرہاﺅس پر چھاپہ مارکروہاں پر موجودکیمیکل کاآڈٹ کیاتوانکشاف ہواکہ مذکورہ بانڈڈویئرہاﺅس میں میسرزکلوورپاکستان لمیٹڈکی جانب سے درآمدکیاجانے والے 500ٹن وینائل ایسیٹیٹ مونومرکیمیکل رکھاگیاتھامحکمہ کسٹمزکی جانب سے کئے جانے والی آڈٹ میں اس امرکی نشاندہی کی گئی ہے کہ میسرزکلوورپاکستان لمیٹڈنے میسرززیدوائی اینڈکمپنی سے ساتھ مل کرغیرقانونی طورپر چھ کروڑ72لاکھ مالیت کا 500ٹن وینائل ایسٹیٹ مونومرغائب کردیاگیاجس پر ایک کروڑ74لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی گئی۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزکی جانب سے تشکیل دی جانے والی آڈٹ ٹیم نے تمام دستاویزات کی جانچ پڑتال کی اوروہاں پر موجودمینجمٹ واسٹاف سے ضروری دستاویزات طلب کئے لیکن ٹرمینل انتظامیہ اوراسٹاف کی جانب سے دستاویزات مہیانہیں کئے گئے جس پر اس امرکی تصدیق ہوئی کہ بانڈڈویئرہاﺅس اوردرآمدکنندہ نے غیرقانونی طورپر کیمیکل کی بھاری مقدارغائب کردی گئی ہے جس پر محکمہ کسٹمزنے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتارکیالیاہے اورعدالت سے ریمانڈحاصل کرکے مزیدتفتیش شروع کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button