Eham Khabar

بانڈڈویئرہاﺅس سے کروڑوں روپے کے اسٹیل پائپ غائب ہونے کا انکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ حیدرآبادنے بانڈڈویئرہاو¿س سے کروڑوں روپے مالیت کے اسٹیل پائپ کی چوری کوبے نقاب کرتے ہوئے ملزمان میں شامل میسرزایچ وائی پی کاسٹنگ پرائیوٹ لمیٹڈاورڈائریکٹرحفیظ عبدالماجد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ کسٹمزنے پرال کے ڈیٹاسے اس امرکی نشاندہی کی کہ میسرزایچ وائی پی کاسٹنگ پرائیوٹ لمیٹڈ کی جانب سے2017میںاسٹیل پائپ ایکسٹرنل اورانئر کے کنسائمنٹس درآمدکئے گئے اوران کنسائمنٹس کو پرائیوٹ بانڈڈ ویئر ہاو¿س میسرزایچ وائی پی کاسٹنگ پرائیوٹ لمیٹڈ (لائسنس نمبر 2017/198) میں رکھا گیا اور وقتا فوقتا بانڈڈ ویئر ہاو¿س سے غیر قانونی طور پر غائب کرکے مارکیٹ میںفروخت کیاگیا۔ ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمز نے مختلف شکایات پر بانڈڈ ویئرہاو¿س کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا تاہم محکمہ کسٹمزکی جانب سے اسسٹنٹ اور ڈپٹی کلکٹر پر مشتمل ٹیم نے نوری آباد میں قائم ایچ وائی پی کاسٹنگ پرائیوٹ لمیٹڈ گودام کا سالانہ آڈٹ کیا جس کے لئے پرال سے مذکورہ کمپنی کی جانب سے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹ کا ڈیٹاحاصل کیا گیا جس سے اس امرکی تصدیق ہوئی کہ گودام میںرکھے ہوئے 17کروڑمالیت کے اسٹیل پائپ غائب کرکے قومی خزانے کو 3کروڑ90لاکھ روپے کا نقصان پہنچایاگیا۔ذرائع نے بتایاکہ ملزمان نے بانڈڈویئرہاﺅس سے ایکس بانڈکی گڈزڈیکلریشن فائل کئے بغیراسٹیل پائپ کی غیرقانونی کلیئرنس کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button