Exclusive Reports

انڈین کپڑے کی درآمدپر درآمدکنندگان کواواین اوکا جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے انڈین کپڑے کے درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس پرمتعدددرآمدکنندگان کو اواین او(ONO) جاری کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے ڈیٹاکی جانچ پڑتال کے دوران انکشاف کیاکہ میسررحنیف ٹریڈرز،میسرزخان ٹریڈرز،میسرزگیلیکسوامپکس،میسرزجی ایم انٹرپرائزز،میسرزیونیفارم سینٹر،میسرزملک کارپوریشن،میسرزپرائم ٹریڈرزکی جانب سے ستمبر2016تادسمبر2016کے دوران انڈیااوریجن گرے فیبرک( پولیسٹران فینش، ان ڈائیڈ فیبرک)کے 31کنسائمنٹس کی کلیئرنس کی گئی ۔زرائع نے بتایاکہ مذکورہ درآمدکنندگان کی جانب سے گرے فیبرک کے کنسائمنٹس انڈیاسے دبئی درآمدکئے گئے،دبئی میں بل آف لیڈنگ (بی ایل)میں ردوبدل کیااورکپڑے کے کنسائمنٹسکی درآمدکو چائنا ظاہرکرکے فری ٹریڈایگریمنٹ کی سہولت کا بھی ناجائزفائدہ اٹھایاگیا۔ذرائع نے بتایاکہ تحقیقات سے معلوم ہواہے کہ درآمدکنندگان کی جانب سے اربوں روپے مالیت کے گرے فیبرک کے کنسائمنٹس امپورٹ پالیسی آرڈرکے خلاف ورزی کرتے ہوئے انڈیاسے براستہ دبئی درآمدکرکے کلیئرکروائے گئے جبکہ کنسائمنٹس کی ادائیگیاں بینک کے بجائے حوالہ ہنڈی کے ذریعے کی گئی ہیں۔تاہم ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے تمام حقائق کومدنظررکھتے ہوئے درآمدکنندگان کو او این اوکا اجراءکردیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button