Eham Khabar

ایم سی سی ایسٹ،انڈین دھات (فیرو سلیکومینگ نیج )کی اسمگلنگ ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انڈین دھات(فیروسیلیکومینگ نیج)کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف تحقیقات کا آغازکرتے ہوئے کنسائمنٹ کی کلیئرنس روک دیہے واضح رہے کہ فیروسیلیکومینگ نیج دھات اسٹیل کی تیاری میں استعمال کرنے کے لئےاسٹیل کی صنعتوں خام مال کے طورپر درآمد کرتی ہیں ۔ذرائع کے مطابق کلکٹراپریزمنٹ ایسٹ ڈاکٹرندیم میمن کو خفیہ اطلاع ملی کہ میسرزمغل آئرن اینڈاسٹیل انڈسٹریزکی جانب سے انڈین فیرو سلیکومینگ نیج سے بھرے چھ کنٹینرزاسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر کلکٹرڈاکٹرندیم میمن کی جانب سے ایڈیشنل کلکٹرافضال احمد کو کنسائمنٹ کو ہولڈ کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں تاہم ایڈیشنل کلکٹرافضال احمد نے فوری طورپر کنسائمنٹ کو ہولڈ کرکے کنسائمنٹ کی مشترکہ ایگزامینیشن کی ہدایات جاری کیں جس پر پرنسپل اپریزرابراہیم خان سینئرپریونٹیو آفیسر ملک ہاشم اوردیگرافسران پر مشتمل آراینڈ ڈی کی ٹیم اورپورٹ پرتعینات ڈپٹی کلکٹرشکیل احمد وافسران نے کنسائمنٹ کی مشترکہ ایگزامنیشن کی گئی تو جانچ پڑتال کے دوران اس امرکا انکشاف ہواکہ چھ کنٹینرپر مشتمل کنسائمنٹ میں دوکروڑ62لاکھ60ہزارروپے مالیت کا فیروسیلیکومینگ نیج موجودہے تاہم مزید کنٹینروں کی مزید جانچ پڑتال کی گئی توتھیلیوں پر انڈین لیبل لگے ہوئے تھے جبکہ مزکورہ میٹریل ملائیشیاسے درآمد کیا گیا تھا ۔ذرائع نے بتایاکہ درآمدکنندہ نے غیرقانونی طریقہ استعمال کرتے ہوئے جان بوجھ کرانڈین اوریجن کو ملائشیا کا ظاہرکیا۔واضح رہے کہ تین ماہ قبل حکومت پاکستان نے انڈیاکی جانب سے کشمیری مسلمانوں پر ہونے والے ظلم وستم کے باعث انڈین اشیاءکی درآمدپر پابندی عائد کردی تھی لیکن پاکستان میں قائم صنعتیں انڈین اشیاءکا بائیکاٹ کرنے کے بجائے انڈین اشیاءکو مختلف ممالک کے نام پردرآمد کررہی ہیں

 

 

 

 

Import of Indian Ferro Silicomanganese by Moghal Steel

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button