Exclusive Reports

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں36 فیصد کی کمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) استعمال شدہ گاڑیوں پر عائد پابندیوں کی وجہ سے موجودہ سال کے پہلے 7 ماہ میں اس کی درآمد میں 36 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدات جولائی 2018 تا جنوری 2019 میں 19 کروڑ 34 لاکھ ڈالر رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں یہ 30 کروڑ 26 لاکھ ڈالرز تھی۔ انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پرتعیش اشیاءپر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کی وجہ سے امپورٹس میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔ حکومت نے گزشتہ سال پیش کیا جانے والا ضمنی بجٹ میں مہنگی گاڑیوں کی امپورٹ پر اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی تھی جس کی وجہ سے ان کی امپورٹس میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جبکہ مقامی کرنسی کی قدر میں کمی بھی امپورٹس میں کمی کی بڑی وجہ ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے امپورٹڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن پر نان فائلرز کے لئے پابندی عائد کررکھی ہے۔

 

 

 

Import of use cars decline 36%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button