Eham Khabar

پابندیوں کی وجہ سے گاڑیوں کی درآمد میں 45 فیصد کمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں کی وجہ سے پاکستان میں درآمد ونے والی استعمال شدہ گاڑیوں میں 45 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹک کے مطابق استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد موجودہ مالی سال کے 10 ماہ میں 213.37 ملین ڈالر رہی۔ جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں گاڑیوں کی درآمد 388.83 ملین ڈالر تھی۔ گاڑیوں کی درآمدات میں کمی کی بڑی وجہ حکومت کی جانب سے عائد پابندیاں ہیں۔ اس پابندی کے مطابق بیرون ملک سے گاڑی لانے یا پاکستان بھیجنے پر کسٹمز ڈیوٹی اور ٹےکس کی ادائیگی غیر ملکی کرنسی سے کرنا لازمی ہے۔ وزارت تجارت نے اس سلسلے میں جنوری 2019 میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا تھا۔ اس نوٹیفکیشن کے بعد سے گاڑیوں کی درآمد میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے۔ گاڑیوں کی درآمد میں کمی کی دوسری بڑی وجہ نان فائلرز پر رجسٹریشن کی پابندی ہے۔ حکومت نے گزشتہ مالی سال کے بجٹ میں نان فائلرز پر امپورٹڈ اور مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر پابندی عائد کی تھی۔ البتہ موجودہ حکومت نے منی بجٹ کے ذریعہ نان فائلرز کو مقامی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر رعایت دے دی ہے۔

 

 

 

 

 

Import Reduce of Used Cars because of restricted

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button