Eham Khabar

امپورٹرز ایکسپورٹرز اور کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس کا کسٹمز انٹیلی جنس کے خلاف احتجاج

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹ)کوئٹہ میں بلوچستان کے امپورٹرز ایکسپورٹرز اور کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس کی جانب سے ڈاائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کے غیرمنصفانہ رویہ کے خلاف احتجاج کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں بلوچستان کے امپورٹرز ایکسپورٹرز اور کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس نے کسٹمز انٹیلی جنس کوئٹہ کیخلاف احتیاج کرتے ہوئے این ایل سی آفس کے گیٹ کوبند کردیااور مظاہرہ کرتے ہوئے نعرہ بازی کی۔ مظاہرین کاکہناتھاکہ کسٹم انٹیلی جنس کی غیرقانونی کارروائی سے قانونی تجارت متاثرہورہی ہے۔متاثرین کا کہناہے کہ کسٹمزانٹیلی جنس دائرہ اختیار سے باہرغیر قانونی اقدامات کر رہی ہے جس سے تاجروں کی معاشی قتل ہو رہا ہے،ٹیکس کی ادائیگی کے باوجود کارروائی سے قانونی تجارت متاثرہورہی ہے،احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے مطالبہ کیاہے کہ وفاقی حکومت فوری طور پرغیر قانونی اقدامات کا نوٹس لے کیونکہ پورٹ ایریا میں درآمدی گاڑیوں کے خلاف کیسز بنائے جا رہے ہیں اورڈائریکٹرکسٹمز انٹیلی جنس کوئٹہ کو فی الفور تبدیل کیا جائے،جب تک ڈائریکٹرکسٹمز انٹیلی جنس کو تبدیل نہیں کیا جائے گا احتجاج جاری رہے گا، آل پاکستان کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین عالمگیر درانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ڈائریکٹر انٹیلی جنس ناصرف تجارت بلکہ اس سے متعلقہ تمام سرکل کو بری طرح مثاتر کررہے ہیں اوروہ اختیارات کا غلط استعمال کرکے درآمدکنندگان کو نقصان پہنچارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کئی سالوں سے جن چیزوں کی ایران کیساتھ کی جانے والی تجارت سے درآمدکیاجانے والا سامان پورے ملک میں جاتاہے جبکہ اسے ادارے جن کاتجارت سے تعلق نہیں وہ بھی رکاوٹ پیداکررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کو سی پیک، قانونی تجارت اورترقی بات کرتے ہیں اور کسٹمز مقررکردٹارگٹ وقت سے پہلے حاصل کرچکاہے۔جس سے ظاہرہوتاہے کہ ہم ریاست کے ساتھ کتناتعاون کررہے ہیں،مگر موجودہ کسٹمز انٹیلی جنس کا کرداراینٹی ٹریڈ ہے جو اسے چلنے نہیں دے رہاہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ ڈائریکٹرکسٹمز انٹیلی جنس کوفوری طورپر تبدیل کرکے ایسے آفیسر کو تعینات کیاجائے جو یہاں کے حالات اور واقعات کو سمجھتے ہوں اگر ہم سے غلطی ہوئی ہم سرنیچے کریں گے اور ہر سزاکے لئے تیارہیں۔انہوں نے کہاکہ جوناحق اورناانصافی کے خلاف ہڑتال اور احتجاج پرہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ نہیں چاہتے کہ موجودہ حالات خراب ہوں وہ تو صرف پرامن احتجاج کررہے ہیں،تاجر لوگ ہیں ریاست کے وفادارہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button