Exclusive Reports

جعلی سیکورٹی پے آرڈرپر کپڑوں کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کی کوشش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے 6کروڑسے زائد مالیت کے جعلی پے آرڈرکے ذریعے کپڑوں کے متعددکنسائمنٹس کی کلیئرنس کی کوشش کوناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم کی جانب سے درآمدی ویلیومیں فرق ہونے کی بنیادپر کپڑوں کے متعددکنسائمنٹس کی کلیئرنس روک دی گئی تھی جس پر درآمدکنندگان میں شامل میسرزگریوٹی ٹریڈنگ کمپنی ،میسرزاقراءٹیکسٹائل ،میسرزجوبلی ٹیکسٹائل،میسرزورولی امپکس کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں کپڑوں کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لئے درخواست دائر کی گئی تاہم سندھ ہائیکورٹ نے سیکورٹی پے آرڈرکے عوض کپڑوں کے کنسائمنٹس کی عارضی اسسمنٹ کرنے کی ہدایات جاری کیں تھیںتاکہ کنسائمنٹس کی کلیئرنس کی جاسکے جس پردرآمدکنندگان میں شامل میسرزگریوٹی ٹریڈنگ کمپنی ،میسرزاقراءٹیکسٹائل ،میسرزجوبلی ٹیکسٹائل،میسرزورولی امپکس نے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لئے 6کروڑ35لاکھ مالیت کے پے آرڈربطورسیکورٹی جمع کروائے تاکہ کنسائمنٹس کی کلیئرنس کی جاسکے۔ذرائع نے بتایاکہ کلکٹرپورٹ قاسم ممتازعلی کھوسونے کپڑوں کے کنسائمنٹس کی ریلیزکے قابل جمع کروائے جانے والے پے آرڈرکی جانچ پڑتال کی ہدایات جاری کیں تاہم جمع کئے جانے والے والے پے آرڈرکی جانچ پڑتال کے دوران نکشاف ہواکہ درآمدکنندگان میں شامل میسرزگریوٹی ٹریڈنگ کمپنی ،میسرزاقراءٹیکسٹائل ،میسرزجوبلی ٹیکسٹائل،میسرزورولی امپکس نے کلیئرنگ ایجنٹس میسرزکنول انٹرپرائززاورمیسرزویلکم سروسزکے ساتھ مل کرکپڑوں کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لئے جعلی سیکورٹی پے آرڈرجمع کروائے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے اس امر کاانکشاف کیاکہ جمع کئے جانے والے پے آرڈرکراچی اورلاہورکی برانچوں سے بنائے گئے تھے جبکہ پے آرڈرپے پرانچ کوڈ ایک ہی درج ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے جعلی پے آرڈرکے عوض کپڑوں کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے الزام میں درآمدکنندگان میں شامل میسرزگریوٹی ٹریڈنگ کمپنی ،میسرزاقراءٹیکسٹائل ،میسرزجوبلی ٹیکسٹائل،میسرزورولی امپکس اورکلیئرنگ ایجنٹس میسرزکنول انٹرپرائززاورمیسرزویلکم سروسزکے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 

 

 

 

 

 

MCC Port Qasim Deduct that Importers Trying  to clear Cloths Consignments through Fake Pay Orders of Rs.63.50 millions, MCC Port Qasim Lodge FIR Against Importers Including M/s. Gravity Trading Company.M/s. Iqra Textile,M/s. Jubilee Textiles, M/s. Voroly Impex and Clearing Agents M/s. Kanwal Enterprises and M/s. Welcome services.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button